ایاز صادق کا مستقبل سیاسی گوشہ گمنامی ہے: عبدالعلیم خان

Jun 30, 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سیاسی گوشہ گمنامی میں جانے کا وقت آ گیا ہے، آنے والے دو ماہ ان دونوں شخصیات کی قسمت کا فیصلہ کر دیں گے۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر جمشید چیمہ، حاجی امداد، نواب ندیم، فرخ جاوید ، عامر سلیم، میاں طارق فیروز، جمشید بٹ، جاوید بدر ، ڈاکٹر شاہد صدیق، میاں افتخار، حافظ فرحت عباس اور تحریک انصاف کے دیگر عہدیدار اور سینئر کارکن بھی موجود تھے ۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ن لیگ کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے اور اپنی کل کی فکر کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے اور عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

مزیدخبریں