میاں چنوں(نامہ نگار)نواحی گاﺅں 126پندرہ ایل میں باپ نے گھریلوجھگڑا پر اپنے تین سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ گاﺅں126پندرہ ایل میں ملزم رشید نے اپنے تین سالہ بیٹے حفیظ کو تشدد کانشانہ بنایا جس سے بچہ کی موت ہوگئی۔ اہل محلہ نے بتایا کہ ملزم اپنے بچوں کو اکثرمارتا پیٹتا تھا،ملزم کی بیوی بھی کئی ماہ سے جھگڑا کی وجہ سے ناراض ہوکر اپنے میکے گئی ہوئی ہے۔ ملزم نے بتایا کہ میرا بیٹا بیمار تھا جس کی وجہ سے اُسکی مو ت ہوئی ، میں نے اسے نہیں مارا، جبکہ مقتول بچے کے دانت ٹوٹے ہوئے اور منہ پرتشدد کے نشان موجود تھے اور چار سالہ بیٹی کے بھی تشدد سے دانت ٹوٹے ہوئے ہیں۔پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو گرفتا رکرکے کارروائی شرو ع کردی۔
جنونی باپ
میاں چنوں ، جنوبی باپ نے 3 سالہ معصوم بیٹے کو تشدد کرکے مار ڈالا ، بیوی بھی چھوڑ کر جاچکی
Jun 30, 2016