ڈبلیو ایچ او نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا‘ صحت کے بیمہ پروگرام کیلئے تمام ممکن تعاون کی پیشکش کردی

اسلام آباد (صباح نیوز) صحت کے عالمی ادارے نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر اعلی ایلوان نے گذشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ سے باتیں کرتے ہوئے بتائی۔ عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ پاکستان کے لئے شاندار کامیابی ہوگی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کے صحت کے بیمہ پروگرام میں پیشرفت کے بارے میں بتایا۔ عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ نے پروگرام کو سراہتے ہوئے صحت کے بیمہ پروگرام کیلئے تمام ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
کوششیں / سراہا

ای پیپر دی نیشن