سندھ حکومت نے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے مدد مانگ لی: آئی جی پنجاب

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولےس مشتاق احمد سکھےرا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے مدد مانگی ہے، اویس شاہ کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس سے رابطے میں ہیں، سندھ پولیس کے کہنے پر پنجاب کے کچھ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے، ہرممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ دوران سروس وفات پانے والے پولےس افسران اور اہلکاروں کی بےوگان اور ورثاءکوگذارہ الاﺅنس کے حصول مےں درپےش مسائل اور پولےس کے ضلعی دفاتر سمےت بےنکوں کے بار بار چکر لگانے کے عمل سے بچانے کے لئے اے ٹی اےم کارڈز کے ذرےعے گذارہ الاﺅنس کی فراہمی کے پراجےکٹ کا آغاز لاہور سے کےا جارہا ہے۔ جس مےں لاہور کے 260 پولےس افسروں اور اہلکاروں کی بےوگان اور ورثاءکو اے ٹی اےم کارڈز فراہم کئے جائےںگے۔ مےں نے جب آئی جی پنجاب کے عہدہ کا چارج لےا اس وقت گذارہ الاﺅنس 2500 روپے ماہانہ جسے ہم نے بڑھا کر 5000ر وپے کر دےا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الحمراءہال مےں دوران سروس وفات پانے والے پولےس افسروں اور اہلکاروں کی بےوگان اور ورثاءمےں گذارہ الاﺅنس اے ٹی اےم کارڈز تقسےم کرتے ہوئے کےا۔ مشتا ق احمد سکھےر انے کہا کہ بےوگان اور ورثاءاپنے گھروں کے قرےب کسی بھی اے ٹی اےم مشےن سے اپنا گذارہ الاﺅنس حاصل کر سکےں گی کےونکہ جو بےوگان گھر کی دہلےز سے پاﺅں باہر نہےں رکھتی تھیں، انہےں بار بار پولےس افسران کے دفاتر اور بنکوں مےں چکر لگانے پڑتے تھے۔ مےری ےہ بھر پور کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال مےںگذارہ الاﺅنس مےں مزےد اضافہ کےا جائے۔ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی اور لاہور کےپٹن (ر) محمد امےن وےنس نے کہاکہ وےلفےئر کے اس پراجےکٹ کا آغاز لاہور سے شروع کےا گےا اور ےہ بات نہاےت خوش آئند ہے۔ پولےس فورس کی وےلفےئر کے لئے حکومت پنجاب نے پولےس لائنز مےں 40 بےڈز کے ہسپتال اور فےروز پور روڈ پر شہدا کے بچوں کےلئے سکول کی منظوری دے دی ہے۔
آئی جی پنجاب

ای پیپر دی نیشن