جمشید دستی پر دورانِ حراست تشدد غیر قانونی عمل ہے، رضاہارون

کراچی ( خصوصی رپورٹر )پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے جمشید دستی پردورانِ حراست تشدد کرنے کی مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جمشید دستی پر دورانِ حراست تشدد غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر قانونی عمل ہے اورآئین اور قانون کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اس واقعہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بحثیت اسپیکر ایاز صادق فوری جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں اور انہیں انصاف دلائیں اور چیف جسٹس اس واقع کا نوٹس لیں اور ممبر نیشنل اسمبلی جمشید دستی کو انصاف دلائیں۔

ای پیپر دی نیشن