آسٹرےلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی

Jun 30, 2017

نےو ےارک ( سپورٹس ڈےسک )ا ٓسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔چیمپئنز ٹرافی سے فراغت کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے نوجوان کپتان اسٹیون اسمتھ ان دنوں نیویارک میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جب کہ ان کی گرل فرینڈ دینی ولز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔اسمتھ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں کسی بلند عمارت پر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ اسمتھ نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ میں اپنے ایک گھٹنے پر بیٹھا اور دینی ولز نے کہا ہاں۔اسٹیون اسمتھ نے اپنی پوسٹ میں "انگیج" کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جب کہ تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔آسٹریلوی کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاوضے کے معاملے پر سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جب کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ایک خط کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے رواں ہفتے بات چیت کے ذریعے کوئی حل نہ نکالا تو وہ بے روزگار ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں