لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا یکم جولائی کو ہوے والا فل کورٹ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس اب ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز کی مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضابطہ دیوانی کے رولز میں ترمیم کی سفارشات کی حتمی منظوری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان پر مشتمل رولز کمیٹی نے ماتحت عدلیہ میں زیر سماعت دیوانی مقدمات کے رولز میں موجود سقم دور کرنے کیلئے سفارشات مرتب کر لی ہیں جن کی منظوری فل کورٹ اجلاس سے لی جائے گی۔