لاہور(صباح نیوز+نوائے وقت نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کو 1999ءکے ایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دی گئی اور اس سازش میں عالمی طاقتیں بھی ملوث تھیں۔سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ۔ پیغام میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو انیس سو ننانوے میں ایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دی گئی جبکہ وہ ایک جمہوری ملک کے منتخب وزیراعظم تھے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا وزیراعظم کو سزا دلوانے والی عالمی طاقتیں تھیں جبکہ جنرل پرویزمشرف اور جسٹس ارشاد حسن جیسے لوگ ان کی کٹھ پتلیاں تھے۔تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، اب نواز شریف کو سی پیک کو کامیاب بنانے کی سزا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عالمی طاقتوں کا یہ کھیل پرانا ہے۔ انہوں نے کہا اہلِ پاکستان مستحکم ہوتے پاکستان کے خلاف ذاتی مفادات کے لیے کٹھ پتلیاں بننے والوں کو پہچانیں۔خواجہ سعد رفیق نے مزید ٹوئٹ میں کہا کہ پہلے نام نہاد الیکشن رگنگ اور پھرغیرقانونی پانامہ پیپرز کے نام پر دھول اڑانے والے سازش کی رنگ برنگی چھوٹی بڑی کٹھ پتلیاں ہیں۔
سعد رفیق