”جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ بن کر اقتدار حاصل کرسکتی تھی“

Jun 30, 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر کرپٹ طبقے نے پوری قوم کی گردن پر پاو¿ں رکھا ہوا ہے ، در اصل کرپٹ مافیا کی جگہ جیل میں ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے مہرے بن کر ہم بھی اقتدار حاصل کر سکتے تھے مگرجماعت اسلامی کی ترجیح چور دروازے سے اقتدار کا حصول نہیں، ملک سے نظریاتی معاشی انتخابی اور جمہوری کرپشن کو ختم کرنا ہے۔ دہشت گرد سید صلاح الدین نہیں بلکہ بھارت اور امریکہ کے پٹھو حکمران ہیں ، سید صلاح الدین عالم اسلام کے قومی ہیرو ہیں۔ انہوں نے پارہ چنار میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔

مزیدخبریں