لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ سانحہ احمدپور شرقیہ سے حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ اموات میں اضافہ بہاولپور‘ ملتان اور جنوبی پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث ہوا۔ اس واقعہ میں اس قدر زیادہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احمدپور شرقیہ کے ہولناک سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے زخمی بھائیوں کی ہرممکن مدد کریں۔
سانحہ احمدپور شرقیہ سے حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آگئی: مخدوم احمدمحمود
Jun 30, 2017