امریکہ : 2 کروڑ ڈالر کی منی لانڈنگ میں ملوث پاکستانی کو 4 سال قید کی سزا

نیویارک(صباح نیوز) بین الاقوامی کمپیوٹر اور ٹیلی فون ہیکنگ سکیم کے تحت 2 کروڑ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرنے والے پاکستانی شہری کو 4سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ماضی میں تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے تعلق رکھنے والے محمد سہیل قاسمانی نے وائر فراڈ سازش کرنے کے جرم کا اقرار کیا۔ امریکی ریاست نیو جرسی کے فیڈرل جج نے پاکستانی شہری کو 4سال قید اور 2سال زیرنگرانی رہائی میں رکھنے کا فیصلہ سنایا جبکہ مجرم کو 72ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق محمد سہیل نامی شخص نے ایسی سکیم کے تحت منی لانڈرنگ کی جس میں ہیکرز غیرمستعمل کاروباری ٹیلی فون ایکسٹینشنز کو ری پروگرام کرکے پریمیئم ٹیلی فون نمبرز پر فون کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔محمد سہیل قاسمانی نے 10ممالک میں تقریباً 650لوگوں کو منی لانڈرنگ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا۔
منی لانڈرنگ

ای پیپر دی نیشن