لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جب میں شاہ رخ خان سے ملی تو انہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے مجھے سلام کیا ۔ شاہ رخ خان سے میری ملاقات اس وقت ہوئی جب میں کہانی سننے کیلئے گئی تاہم انہو ںنے میرا آڈیشن بھی دیکھا تھا تو انہیں پسند آیا تھا میں رٹا لگا رہی تھی کہ پہلی ملاقات میں شارخ خان کو کس طرح مخاطب کیا جائے سلام کیا جائے یا پھر ہیلو کہا جائے ¾میں نے فیصلہ کیا میں انہیں ہیلو کہوں گی اور جب میں نے انہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے اسلام علیکم کہا ¾میں نے سوچا کہ میں پہلے سلام کیوں نہیں کیا اس کے بعد میں ہر صبح سلام ہی کرتی تھی ۔ میری زندگی کی جدوجہد بظاہر کسی کو نظر نہیں آتی لیکن میں ان تمام کوششوں کو ایک چارٹ پر بنا سکتی ہوںکیونکہ میں 16سال کی عمر میں لا س اینجلس میں منتقل ہوئی ،جہاں میں دو نوکریاں کرتی تھی اور اپنے بھائی کو پالتی تھی اور اس کی تعلیم کا خر چ اٹھاتی تھی ،جب میں رات کو فارمیسی کا شٹر بند کر رہی ہوتی تھی یا پھر کوئی اور کام کر کے جا رہی ہوتی تھی تو میں اللہ سے دعا مانگتی تھی،میں اپنے آپ کو بڑی سکرین پر دیکھتی تھی ¾ہر وقت میرے ذہن میں میں ڈانس کر رہی ہوتی تھی۔
شاہ رخ خان سے ملی تو ہیلو کہا، انہوں نے مجھے سلام کیا: ماہرہ خان
Jun 30, 2017