آئیل ٹینکر حادثے کے متاثرین اور خاندانوں کو نفسیاتی امداد مہیا کر رہے ہیں

Jun 30, 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) خاندانی رابطہ بحالی کی ٹیمیں اور ان کے رضاکاران احمدپور شرقیہ میں آئیل ٹینکر حادثے کے متاثرین اور خاندانوں کو نفسیاتی امداد مہیا کر رہے ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر سعیدالٰہی اور سیکرٹری جنرل غلام محمداعوان کے احکامات پر ریڈ کریسنٹ پنجاب برانچ کی طرف سے فوری طور پر خاندانی روابط بحالی کی ٹیمیں بہاولپور، ملتان، لاہور کے ہسپتالوں میں حرکت میں آئیں ۔ خوفناک حادثےکے پہلے دن 70 سے زائد لوگوں بشمول متاثرین اور ان کے اہل ِاخانہ کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں ابتدائی نفسیاتی طبی امداد دی گئی ۔ دوسرے اور تیسرے دن28 سے زا ئد لوگوںکو نشتر ہسپتال ملتان جبکہ 13مزیدافراد اور اُن کے اہل ِاخانہ کو جناح ہسپتال لاہور میں ابتدائی نفسیاتی امداد کے ساتھ ساتھ ٹیلی فونک اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کاکہنا تھا کہ بہاولپور میں ہونے والے اندوہناک واقعے میں فرسٹ ایڈ ٹرینر نے بروقت پہنچ کر 13 متاثرین کو طبی امداد مہیا کیں جبکہ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے 35 سے زائد شدید زخمی متاثرین کو وکٹوریہ ہسپتال پہنچایا۔ انہوں نے یہ بھی بتاےا کہ RFL آفیسرز حادثے کے فوری بعد اپنی فلاحی سرگرمیاں شروع کیں اور 100 سے زائد انتہائی صدمے سے دو چار متاثرین اور خاندانوں کو ابتدائی نفسیاتی امداد فراہم کی۔ ابتدائی طبی امداد ، RFL اور ان کے رضاکاران ہسپتالوں میں متاثرین کی امداد کے لیے موجود رہیں گے۔ المناک حادثے کے متاثرین صدمے میں ہیں ہمیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے تمام ممکنہ ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے متاثرین کی امداد کریں۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ متاثرین کی بحالی کی کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اِس موقع پر سیکرٹری جنرل ہلال ِاحمر غلام محمد اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے فرسٹ ایڈ ٹرینرز نے اپنے رضاکاروں کے ساتھ مل کر اپنے فرا ئض منصبی سے ہٹ کر بہترین فلاحی خدمات کا عملی مظاہرہ کیا۔ ہماری ٹیمیں ہسپتالوں میں متاثرین کی ہر طرح کی امداد کے لیے ہسپتالوں میں موجود رہیں گی۔

مزیدخبریں