طالبہ حملہ کیس میں بیان قلمبند کرانے کیلئے مزید گواہوں کی طلبی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے 22 سالہ طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں مزید گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کے لئے یکم جولائی کو طلب کر لیا ہے، عدالت میں ملزم شاہ حسین کے وکیل نے مقدمہ سے اقدام قتل کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کی ہے جبکہ مدعی مقدمہ نے سول لائنز پولیس کے اہلکار بشیر کے بیان پر جرح کے لئے دوبارہ طلب کرنے کی درخواست دی ہے، عدالت نے دونوں درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے عدالت اس مقدمہ میں استغاثہ کے 10 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں، تھانہ پولیس لائنز نے خدیجہ صدیقی کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کرنے پر ملزم شاہ حسین کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انتظامی نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...