اورنج ٹرین میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار نیسپاک افسر کی ضمانت پر رہائی‘ دفتر پہنچنے پر شاندار استقبال

لاہور )کامرس رپورٹر(نیسپاک کے افسران اور ملازمین نے 40 روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا ۔ نیسپاک کے جی ایم و نیپوا کے جنرل سیکرٹری سہیل مجید کی دفتر آمد کے موقع پر پرتباک استقبال کیا گیا۔ ڈھولک پر بھنگڑے ڈالے گئے۔نیسپاک کے افسران اور ملازمین اینٹی کرپشن کی جانب سے اورنج ٹرین کیس میں سہیل مجید کی ناجائز گرفتاری پر گزشتہ چالیس روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے ۔ جی ایم جیو ٹیک سہیل مجید جب ضمانت پر رہائی کے بعد دفتر آئے تو ان کا افسران اور ملازمین کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...