قصور اور گردونواح میں ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری‘ لوگ پریشان

Jun 30, 2017

قصور (نامہ نگار) قصور اور گردونواح میں لیسکو کی جانب سے ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے قصور اور گردونواح میں ہر گھنٹے پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ موسم ٹھنڈا ہونے کے باوجود لوگوں کو بجلی نہیں مل رہی۔ شہر میں 16‘ دیہات میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ہے جس کی وجہ سے کاروباری مراکز‘ مزدور طبقہ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں