عمرا ن کرپشن کے شہنشاہوں کو دائیں بائیں کھڑا کرکے احتساب کی باتیں کرتے ہیں: مریم اورنگزیب

پشاور( بیورو رپورٹ )وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن کے شہنشاہوں کو دائیں بائیں کھڑے کر کے احتساب کی باتیں کرتے ہیں تو کمال کرتے ہیں ‘ عمران خان کو قانون کی عزت اور قانون کے ہجے تک نہیں معلوم ‘ عمران خا ن کو ملکی مسائل سے قطعی کوئی غرض نہیں ‘ خیبر پی کے میں 350 ڈیم اور درختوں کا سونامی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملا ‘ بہت دکھ ہوا کہ خیبر پی کے کے لوگوں سے جھوٹے وعدے کئے گئے ‘ عمران خان نے خیبر پی کے میں احتساب کمیشن کو تالا لگایا ہوا ہے ‘ چار سال جو شخص میٹرو کو تنقید کا نشانہ بناتا رہا آج اس کے صوبے میں میٹرو کی فزیبلٹی پر کام ہو رہا ہے ‘ساری زندگی عمران خان نے ورلڈ کپ اور ہسپتال پر سیاست کی ‘ عمران خان صاحب اگر تبدیلی دیکھنی ہے تو پنجاب آ کر دیکھیں۔ تبدیلی بنی گالہ میں بیٹھ کر نہیں آئے گی‘ ان کو پتہ ہے عوام انہیں مسترد کر چکی ہے ‘ پانامہ لیکس کا معا ملہ کرپشن کے ساتھ نہیں جڑا ہوا ‘ مخالفین نے پانامہ لیکس پر سیاست کی۔ عمران خان کو جے آئی ٹی کی کارروائی کے بارے میں کون بتا رہا ہے۔ جمعرات کو میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا ‘ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تعصبات کو ایک ساز ش کے تحت ابھارا جا رہا ہے ‘ متاثرین کی مدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد تنازعہ پیدا کیاجا رہا ہے۔ میڈیا فرقہ وارانہ تعصبات کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان میں رہنے والا ہر شہری قابل احترام ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جان دینے والوں کی شہادت پر فخر ہے۔ تمام صحافیوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری وزارت اطلاعات پر ہوتی ہے۔ صحافیوں کی سیکیورٹی میری ذمہ داری ہے۔ صحافیوں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام جلد شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے گیم چینجر منصوبہ ہے۔ پاکستان ایشیا میں امرجنگ اکانومی کے طور پر ابھر رہا ہے۔ موجودہ حکومت کے متعدد توانائی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ وزیر اعظم کا ملک سے اندھیرے ختم کرنے کا وعدہ 2018ء میں پورا ہونے جا رہا ہے۔ عمران خان سوال کا جواب آئین و قانونی ادارے کو گالی سے دیتے ہیں۔ اب تو عمران خان بنی گالا سے نیچے آتے ہی نہیں ان کو لوگ مسترد کر چکے ہیں۔ عمران خان کی منی ٹریل سوشل میڈیا پر ملتی ہے آپ سے کوئی سوال کرے تو آپ فرار حاصل کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر پر سوالات میڈیا نے اٹھائے۔ عمران خان کو کون بتا رہا ہے کہ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی میں سوالات کے جوابات نہیں دئیے۔ جے آئی ٹی کے سامنے شریف خاندان سرخرو ہو گا۔ اس موقع پر میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سیاسی مخالفین ترقیاتی کاموں میں طرح طرح کے روڑے اٹکا رہے ہیں۔ خیبر پی کے میں احتساب کے دفاتر کو کب کے تالے لگے ہوئے ہیں۔ عوام تبدیلی کے نام نہاد نعروں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ خیبر پی کے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ و زیر مملکت نے سانحہ پارا چنار میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...