لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ سوئی گیس کے گیارہ سب انجینئرز کی برطرفی کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی، جسٹس شجاعت علی خان نے کفایت اللہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے مئوقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ سوئی گیس نے شوکاز نوٹسز دیئے بغیر ہی ملازمین برطرف کر دیا ہے لہذا انہیں بحال کیا جائے، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ محکمہ سوئی گیس سرکاری محکمہ نہیں بلکہ کمپنی ہے، لمیٹڈ کمپنی کے ملازمین برطرفی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کر سکتے بلکہ وہ متعلقہ فورم کے روبرو پہلے یہ معاملہ اٹھائیں۔