لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اس حوالے سے’’پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت 2018ء تک سرکاری سکولوں میں36ہزار اضافی کلاس رومز مہیا کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماڈل کلاس رومز میں جدید سولر سسٹم اور سمارٹ بورڈز بھی نصب کئے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل سکول فار گرلز ، ماڈل ٹائون میںماڈل کلاس رومز کی تعمیر کے جائزہ کے موقع پر کہی۔صوبائی وزیررانا مشہود احمد خاں نے سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک، سپیشل سیکرٹری سکولز رانا حسن اختر، چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسر لاہور بشیر گورایہ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل سکول فار گرلز ماڈل ٹائون میںاضافی کلاس رومز اور واش رومزکی تعمیر کے عمل کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر کو اضافی کلاس رومز کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
2018ء تک سکولوں میں 36ہزار اضافی کلاس رومز بنائے جائیں گے: رانا مشہود
Jun 30, 2017