پاکستان، چین اور افغانستان میں تعاون سے خطہ میں امن و خوشحالی آئیگی: سارک چیمبر

لاہور (کامرس رپورٹر ) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاک افغان کشیدگی میں کمی کیلئے چین کی مصالحتی کوششوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ چین ، پاکستان اور افغانستان کے مابین سہ فریقی تعاون سے خطہ بھر میں امن اور خوشحالی آئیگی۔ سارک ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر افتخار علی ملک نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس ملک کے تاجروں کی سہولت کیلئے سپیشل افغان ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان میں قیام امن اور مصالحت اور پاکستان و افغانستان میں انسداد دہشتگردی میں رابطہ کاری کیلئے سہ فریقی مکنیزم تجویز کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات کی سرد مہری کے خاتمہ میں سود مند کردار ادا کرسکتا ہے اور چین اپنا یہ کردار اس وقت ادا کرسکتا ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی خطہ میں پاک افغان بارے کوئی واضح پالیسی موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اس اہم کردار کے علاوہ افغانستان میں بھارتی اثر و رسوخ کو بھی محدود کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے مابین باہمی تقابل کی ایک طویل روایت رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...