عوامی رکشہ یونین کا جمشید دستی پر ہونے والے مظالم اور ریاستی جبر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

Jun 30, 2017

لاہور (اے این این ) عوامی رکشہ یونین پاکستان کے چیئرمین مجیدغوری نے جمشید دستی پر ہونے والے مظالم اور ریاستی جبر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے آج 30 جون بروز جمعہ کو فیصل ٹائون میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلا س میں تمام مرکزی عہدیداران کو شرکت کا پابند بنا دیا گیا ہے۔ مجید غوری نے کہا کہ جس طرح جیل اور تھانوں میں جمشید دستی پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے اس طرح کے مظالم تو آمریت کے دور میں بھی دیکھنے میں نہیں آئے۔

مزیدخبریں