کریک ڈاؤن جاری، ناقص صفائی پر معروف فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

Jun 30, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص اشیاء خوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔اس سلسلے میںجوہر ٹائون ،ایمپوریم مال میں موجودکے ایف سی ونگز ،کون ہیڈز ،ہاو ڈیز ، بگ میئو،،پلیٹرجنکشن اورمیکڈونلڈز کا معائنہ کیا گیا اور استعمال شدہ آئل کے بار بار استعمال،کچن کے احاطے کی ناقص صفائی ،گلی سڑی سبزیاںاور زائد المیعاد بن استعمال کرنے پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ ایم ایم عالم روڈ پراو پی ٹی پی،قبائل ریسٹورنٹ،اور برکت مارکیٹ میں واقع آپشنزریسٹورنٹ کواشیاء خوردونوش پر تار یخ تنسیخ واجراء نہ ہونے، زائد المیعاد چٹ پٹا ساس اورگلے سڑے ٹماٹراستعمال کرنے پر ایک ایک لاکھ کے جرمانے اور مزید بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے۔ سمن آباد عمر بلاک میں آئس پیلس(جوس کارنر اینڈ ڈرائی فروٹ)پر چھاپے کے دوران گریپ فروٹپر فنگس لگے ہونے،گلے سڑے فروٹ کے استعمال اور دیگر وجوہات پر احاطے کو سیل کر دیا گیا۔ مغلپورہ چوک پراعجاز پان شاپ،جارہ پان شاپ،راجوپان شاپ،یادگار ہوٹل، استاد جی پان شاپ اینڈ کولڈ کارنر، باغبانپورہ میں احمد منی مارٹ بادامی باغ حافظ سوئٹس اینڈ لال کھو،شیراز ملک شاپ ،منشاء ہوٹل علامہ اقبال ٹائون میں واقع ٹوٹی فروٹی شاپ،تاج پورہ میں المدینہ نان شاپ اورججی مرغ چنے پرمعائنہ کے دوران فوڈ لائسنس بنوانے اور مزید بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔

مزیدخبریں