پانی کے بغیر چاول لگانے کی ٹیکنالوجی دریافت کر لی: ڈاکٹر عابد محمود

Jun 30, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) داکٹر عابد محمود نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیوں سے زرعی اجناس کو محفوظ بنانے کے لئے نئی و رائٹی دریافت کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ کئی فصلوں کی جڑوں کی ساخت کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور ان کی جڑیں لمبی بنائی جا رہی ہیں ۔ کئی فصلوں کے پھولوں کو محفوظ بنانے کے لئے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی ایسی پیداوار بنا رہے ہیں جس سے آئرن اور وٹامن کی اچھی مقدار عوام کو مل سکے۔ ہمارے سائنسدانوں نے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس کے استعمال سے سیلاب سے چاول کی کھڑی فصل کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ 15دن تک چاول کی فصل پانی میں ڈوبی بھی رہے تو یہ محفوظ رہے گے۔بغیر پانی کے چاول کی بوائی کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس سے چاول کی دنیا میں انقلاب برپا ہو گیا ہے ۔

مزیدخبریں