کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطر کے بعد پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 379 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس 0.82 فیصد اضافے کے بعد 46 ہزار 712 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بینکنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ کاروباری سرگرمی دیکھی گئی جس میں 4 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے بعد مواصلات کے شعبے میں 3 کروڑ اور انجینئرنگ کے شعبے میں ایک کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 11 ارب روپے رہی۔مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 123 کی قدر میں اضافہ، 239 کی قدر میں کمی اور 24 کی قدر مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ :عید کی چھٹیوں کے بعد کاروبارکا تیزی سے آغاز انڈیکس میں379 پوائنٹس کا اضافہ
Jun 30, 2017