پانچ سال کے دوران روئی اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 3.5 ارب ڈالر کی کمی

Jun 30, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ پانچ سال کے دوران روئی اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 3.5 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ2016-17ء کے مطابق رواں مالی سال میں روئی اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات9.1ارب ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ مالی سال 2012-13ء کے دوران برآمدات کا حجم 12.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے دوران برآمدات کا حجم 13.3 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس کے بعد برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے ۔

مزیدخبریں