نو عمر لڑکے، شادی شدہ عورت سے اغوا کے بعد زیادتی

فیصل آباد، وہاڑی نمائندہ خصوصی، نامہ نگار کے مطابق نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 422 گ ب میں منیر کے 10سالہ بیٹے علی رضا کو ملزم نوید ورغلا کر کماد کے کھیت میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ زیادتی وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق دو افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعات کے مطابق سی بلاک گلی نمبر 1کی رہائشی بی بی نے بتایا کہ شہباز بلال اور عابد کار پر اس کے گھر آئے اور کہا کہ اس کے بھائی آصف مجید سکنہ گڑھار موڑ کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اس کی حالت تشویش ناک ہے ان کے ساتھ چلو وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ انکے ساتھ کار میں بیٹھ گئی۔ ملزمان اسے اسلحہ کے زور پر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں شہباز نے پسٹل سے جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔ الزام علیہان اسے کہروڑ پکا لے گئے جہاں شہباز نے اسلحہ کے زور پر اس سے زناء بالجبر کیا اور کمرے میں بند کیے رکھا جبکہ عابد باہر پہرہ دیتا رہا۔ شہباز نے اسے قید رکھ کر کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا موقع ملنے پر بھاگ کر آگئی ہوں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن