لاہور(کامرس رپورٹر)کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی پی اے سی آر اے نے ایم سی بی بنک کی لانگ ٹرم AAA اور شارٹ ٹرم A1+ ریٹنگ کو برقرار رکھا ہے۔درجہ بندی میں ایم سی بی کے مستحکم پروفائل کے نکات لیے جاتے ہیں جو مضبوط سرمایہ کاری، مستحکم اثاثہ جات اور مختلف ڈپازٹس کی بنیاد کو ظاہر کرتے ہیں۔