عامر خان نے سیمویل وارگس کیخلاف فائٹ کااعلان کردیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کینیڈین باکسرکیخلاف فائٹ کااعلان کردیا۔فائٹ آٹھ ستمبرکوہوگی۔رنگ کے کنگ عامر خان ایک اور فائٹ کیلئے تیارہیں۔عامرخان نے کینیڈین باکسر سیمویل وارگس کیخلاف فائٹ کا اعلان کردیا۔باو¿ٹ آٹھ ستمبرکوبرمنگھم میں ہوگی۔


سابق این سی سی ویلٹرویٹ چیمپیئن نے کیرئیرکے چونتیس مقابلوں میں سے انتیس جیتے جبکہ تین میں شکست ہوئی۔ باکسرعامر خان چھتیس میں سے بتیس فائٹ جیت چکے ہیں۔رواں سال اپریل میں باکسر فلو گریکوکوصرف چالیس سیکنڈ میں ناک آو¿ٹ کیا تھا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے ورلڈ ٹائٹل باو¿ٹ کیلئے فلپائنی باکسر مینی پیکیواپرنظریں رکھی ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن