پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کی فائنل لائن اپ مکمل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کی فائنل لائن اپ مکمل گرلز اےونٹ مےں کراچی کی دو بہنوں مدینہ ظفر اور فائزہ ظفرنے فائنل کے لئے کوالےفائی کر لےا جبکہ بوائز کا فائنل طیب اسلم اور فرحان محبوب کے درمیان سہ پہر چار بجے ہوگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی ایم ڈی ایس این جی پی ایل امجد لطیف ہوں گے۔گزشتہ روز بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں فرحان زمان فرحان محبوب کے خلاف صرف دس منٹ کھیل کر ہی زخمی ہو کر ریٹائر ہرٹ ہوگئے فرحان محبوب کا اس وقت سکور 11/3, 11/0 تھا۔ دوسرے میچ میں طیب اسلم نے دلچسپ مقابلے کے بعد احسن ایاز کو11/9, 11/6, 11/7 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ادھر گرلز کے پہلے سیمی فائنل میں مدینہ ظفر نے صائمہ شوکت کو 11/4,11/5,11/6 سے جبکہ مدینہ ظفر کی بڑی بہن فائزہ ظفرنے رفعت خان کو 11/7,8/11,11/6,11/5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اب فائنل میچ سوئی گیس کی دونوں بہنوں کے درمیان ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...