ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ ، پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) کھیلوں میں بھارت کی ہٹ دھرمی پر پاکستان کا احتجاج رنگ لے آیا۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن نے پاکستان سکواش ٹیم کو ویزے نہ دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن نے جونیئر سکواش ٹیم کو ویزے جاری کر دئیے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن نے بھارت کو پاکستان سکواش ٹیم فوری ویزے جاری کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے پر پاکستان سکواش فیڈریشن نے احتجاج کیا تھا۔ بھارت نے 18 جولائی کو ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرنی ہے۔ 9 رکنی جونیئر سکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...