فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل پرتگال‘میکسیکو کھیلیں گے : امریکی کارٹونسٹ کی پیشگوئی

Jun 30, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) امریکی کارٹونسٹ سمپسن نے روس میں جاری عالمی کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ اب تک سمپسن کی 20 سے زائد پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ پہلی کامیاب پیش گوئی 1993 میں کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کرتب کا چیتا مالکان پر حملہ کر دیتا ہے اور ٹھیک دس بعد یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی جب سفید بنگال ٹائیگر نے رائے ہورن پر حملہ کردیا ۔1995 میں پروگرام میں دکھایا گیا تھا کہ خاتون موبائل کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے ویڈیو کال اور گفتگو کر رہی ہیں اور 15سال بعد آئی فون میں 'فیس ٹائم' سافٹ ویئر کی شکل میں یہ درست پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔ اسی پروگرام میں ووٹنگ مشین کے خراب ہونے کی پیش گوئی کی گئی جو 2 سال بعد 2012 کے امریکی صدارتی انتخابات میں درست ثابت ہوئی۔ فیفا ورلڈ کپ کرپشن سکینڈل کی پیش گوئی بھی درست ثابت ہوئی۔مشہور پیش گوئی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے حوالے سے تھی جو اس نے 2000 میں کی تھی اور 16سال بعد یہ پیش گوئی اس وقت درست ثابت ہوئی جب ٹرمپ امریکہ کے منتخب ہوئے۔اب سمپسن نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال ورلڈ کپ کا فائنل میکسکو اور پرتگال کے درمیان ہو گا۔تاہم ایسا ممکن نہیں کیونکہ اگر یہ دونوں ٹیمیں میکسکو اگر برازیل اور بیلجیئم کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو سیمی فائنل میں پرتگال اور میکسکو کی ٹیمیں ٹکرا جائیں گی۔اب ظاہر دونوں ٹیموں تو فائنل میں پہنچ نہیں سکتیں لہٰذا کوئی ایک ہی ٹیم فائنل کھیلنے کی حقدار ہو گی۔

مزیدخبریں