لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے آئرلینڈ کو دوسرا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ بھارت نے 4وکٹوں پر 213رنز بنائے ۔ راہول نے ستر اور سریش رائنا نے انہتر رنز بنائے ۔ کیون اوبرائن نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ آئرش ٹیم 70رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ 8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔
کپتان ولسن نے 15رنز بنائے۔ چھال اور کلیدیپ یادیو نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔راہول کو میچ اور چھال کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔