پنجاب میں غیر فعال سرکاری کمپنیاں بند کرنے‘ نیب سے تعاون کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کی سرکاری کمپنےوں کی کارکردگی اور دیگر امور کا تفصےلی جائزہ لیا گیاحسن عسکری نے کہا کہ جن محکموں میں سرکاری کمپنیاں قائم کی گئی ہےں ان کے سیکرٹریز اپنے وزراءکو کمپنیوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے اور بعدازاں اس ضمن مےں حتمی سفارشات منظوری کے لئے نگران کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔ سرکاری کمپنیوں کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ برےفنگ مےں بتاےا گےاکہ سرکاری کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سیاسی طورپر تعینات شخصیات کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے فےصلے پر عمل در آمد کےا جاچکا ہے۔ محکمہ قانون پنجاب نے سرکاری کمپنےوں کے قانونی امور اورکمپنےوں کو بند کرنے کے قانونی طرےقہ کار کے بارے مےں اجلاس کو آگاہ کےا۔ علاوہ ازیں انتظامی سیکرٹریوں کے اجلاس سے خطاب میں حسن عسکری نے کہا ہے کہ حکومتی امور کی انجام دہی، گورننس کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سول سرونٹس بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ روزمرہ معاملات کو بہتر کرنا اور نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونا سول سرونٹس کی ذمہ داری ہے۔ سول سرونٹس کو تمام امور کی ادائیگی کیلئے پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنا ہوتا ہے اور فرائض کی ادائیگی کے دوران کوالٹی اور جسٹس کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے عام انتخابات کے صاف، شفاف اور پرامن انعقاد پر زور دیتے ہوئے انتظامی سیکرٹریز سے کہا کہ عام انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے آپ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے سول سرونٹس کو اپنے سرکاری فرائض انتہائی ایمانداری اور پروفیشنل انداز میں ادا کرنے ہیں اور اس قومی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ اور پروفیشنل انداز میں کام کرنا ہے۔ آپ نے اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آپ ریاست کے ملازم ہیں، کسی فرد کے نہیں اور مجھے توقع ہے کہ آپ یہ ذمہ داری پوری تندہی سے نبھائیں گے اور ثابت کریں گے کہ آپ کا کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکاﺅ نہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے آپ پر پورا اعتماد ہے اور آپ بھی مجھ پر پورا اعتماد رکھیں، قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہوگا۔مجھے امید ہے نگران حکومت نے آپ پر جو اعتماد کیا ہے، آپ اس پر پورا اتریں گے۔ ہماری کارکردگی کا اصل فیصلہ عوام کی رائے کرے گی۔ نگران حکومت اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایسی روایت اور مثال چھوڑ کر جانا چاہتی ہے جو آنے والی منتخب حکومت کیلئے بھی قابل تقلید ہو۔ وزراءاور محکمے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور اگر تمام فیصلے وزیراعلیٰ نے کرنے ہیں تو وزراءکی پھر کوئی ضرورت نہیں۔ حسن عسکری نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نکاسی آب کیلئے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک انداز میں کام کریں۔
اضافہ حسن عسکری

نگران وزیراعلیٰ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...