پٹرول 5.40، ڈیزل 6.20، مٹی کا تیل 12روپے لٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

اسلام آباد (نامہ نگار) نگران حکومت نے دوسری مرتبہ عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے مشاورت کے بعد آج قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 20پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 50پیسے اور مٹی کا تیل 12روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرول

ای پیپر دی نیشن