سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں پلوامہ اور کپواڑہ کے اض©لاع میں پانچ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ فوجیوں نے تین نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے تھامونہ اور ایک کو کپواڑہ کے علاقے ٹنگا کچھ ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے تھامونہ میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کیا۔ لوگ پلوامہ کے علاقوں چھت پورہ کو تھامونہ میں سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی کارروائی کے خلاف زبردست مظاہرے کئے۔ فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں ، پیلٹ گنوں اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ فوجیوں کی کارروائی میں مزید ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگا کچھ ہامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ ضلع شوپیان کے علاقے اہگام میں بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملے میں دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنربرائے حقوق انسانی زید رعدالحسین نے کہا ہے انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ متوازن ہے بھارتی ردعمل مایوس کن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل پر آواز بلند کرنے پر بھارتی پارلیمنٹ کے دو ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا پھر روک دی گئی ہے۔
مقبوض©ہ کشمیر