لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے کہاہے کہ ملک کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے والی قیادت مسلم لیگ (ن) کی ہے اور 25جولائی کو عوامی عدالت سے بھی سرخرو ہونگے اور باشعور عوام ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے شیر کو کامیاب کرائیں گے اورحق سچ کا بول بالاہوگا۔ آج یہاں ماڈل ٹاﺅن پارٹی سیکرٹریٹ میںمختلف اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی رابطہ مہم اور اپنے ووٹرزسے رجوع کرنے کے یکساں مواقع ملنا چاہیںکیونکہ عام انتخابات کی شفافیت ہی محفوظ ملکی مستقبل کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی سازش یاغیر جمہوری ہتھکنڈے سے شیر کا راستہ نہیں رک سکتاووٹرزکوبخوبی علم ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں کس سیاسی جماعت نے تعمیر او رکس نے تخریب کی سیاست کی اور وہ ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال عمل میں میںلاتے ہوئے 25جولائی کو شیر پر ہی مہریں لگائیں گے۔ حمزہ شہباز نے پارٹی امیدواروں سے کہاکہ وہ پوری تندہی سے انتخابی مہم شروع کردیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیںاس موقع پر مختلف اضلاع کے امیدواروں نے انتخابی سرگرمیوں سے متعلق معاملات پر حمزہ شہباز سے تبادلہ خیال کیا اور ضروری امور زیر بحث آئے۔
حمزہ