مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست نوازشریف 9جولائی کو الیکشن کمشن طلب

Jun 30, 2018

اسلام آباد (نامہ نگار ) الیکشن کمشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست پر پارٹی کے قائد نوازشریف کو 9جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عوامی تحریک کے نیاز انقلابی کی درخواست پرالیکشن کمشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے، الیکشن کمشن نے 9جولائی کو نواز شریف کو طلب کیا ہے، نوٹس جاتی امراءکے پتہ پر بھیجا گیا ہے، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نیاز انقلابی نے الیکشن کمشن کو درخواست میں نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا ہے، نا اہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، نواز شریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہئے، سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔
مسلم لیگ رجسٹریشن

مزیدخبریں