لندن (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دعا ہے کہ والدہ کی صحت جلد بہتر ہو اور ہم الیکشن میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں۔ مریم نواز نے کہاکہ نااہلیاں مسلم لیگ (ن) کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں اور جو مرضی کر لیں پولنگ کے دن عوام کو نہیں روکا جا سکے گا۔ لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ مخالفین کی چالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت رہی ہے اسی لئے ہدف بنایا جا رہا ہے۔
مریم نواز
نااہلیاں کچھ بگاڑ سکتیں ہیں نہ پولنگ کے دن عوام کو روکا جا سکے گا: مریم نواز
Jun 30, 2018