این اے 77: دانیال عزیز کی اہلیہ لیگی امیدوار والد آزاد الیکشن لڑینگے، سردار مہتاب اور بیٹے نے ایبٹ آباد سے کاغذات واپس لے لئے

چک امرو+ ایبٹ آباد (نامہ نگار) سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں نااہلی کے بعد سابق وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز چوہدری نے اپنے حلقہ این اے77شکرگڑھ سے اہلیہ مہناز اکبر عزیز کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہناز اکبر عزیز مسلم لیگ ن کی باضابطہ ٹکٹ ہولڈر ہیں۔ مہناز اکبر عزیز کی طرف سے مسلم لیگ ن کا جاری کردہ ٹکٹ الیکشن کمشن کو جمع کرا دیا گیا ہے جبکہ دانیال عزیز کے والد انور عزیز چوہدری نے صوبائی اسمبلی پی پی48سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے جسکے بعد الیکشن2018ءمیں مقابلے کی فضا اور بھی زیادہ دلچسپ ہوگئی ہے۔ ادھر دانیال عزیز چوہدری نے کہا ہے کہ جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے، ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے نوازشریف کے نظریہ ووٹ کو عزت دو کے بلند تر نعرے کے ساتھ اپنی جماعت کی اس نشست کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے 25جولائی کو کامیاب ہو کر یہ سیٹ اپنے قائد کو پیش کریں گے۔ ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے باعث سابق وزیراعلیٰ و گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب احمد نے ایبٹ آباد ون این اے پندرہ سے اور ان کے صاحبزادے سردار شہریار مہتاب نے ایبٹ آباد ٹو این اے سولہ سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ سردار مہتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی واپس ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنان مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی سمیت آزاد امیدواروں کی حمایت شروع کر دی ہے جبکہ سردار مہتاب احمد خان کے کزن سردار فرید نے پی کے چھتیس سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ مسلم لیگی رہنما ملک حفیظ الرحمن نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک حفیظ الرحمن این اے 54سے آزاد امیدوار ہوں گے۔
دانیال اہلیہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...