الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وزرا کو نوٹس جاری کر دئیے

لاہور (خبرنگار) الیکشن کمشن نے اثاثہ جات جمع نہ کرنے والے وفاقی و صوبائی وزراءکو نوٹس جاری کر دیا ہے کہ کیوں نہ انہیں کام کرنے سے روک دیا جائے۔ الیکشن کمشن کے مطابق اب تک صرف نگران وزیراعظم پاکستان جسٹس (ر) ناصر الملک، نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید حسن عسکری رضوی، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن، نگران وزیراعلیٰ خیبر پی کے جسٹس (ر) دوست محمد خان، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاﺅ الدین مری، نگران وفاقی وزیر مسز شمشاد اختر، نگران وفاقی وزیر محمد اعظم خان نگران وفاقی وزیر سید علی ظفر، نگران وفاقی وزیر مسز روشن خورشید بھروچا، نگران وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ، نگران وفاقی وزیر عبداللہ حسین ہارون، صوبائی وزیر پنجاب سید ضیاءحیدر رضوی، صوبائی وزیر پنجاب احمد وقاص ریاض، صوبائی نگران وزیر سندھ جمیل یوسف نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائی ہے اور دیگر وفاقی و صوبائی کابینہ کے ممبران قانون کے تحت اثاثہ جات جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ الیکشن کمشن نے ایسے تمام نگران کابینہ کے ممبران کو نوٹس جاری کیا ہے کہ چونکہ وہ قانون کے مطابق اثاثہ جات جمع نہ کرا سکے اس لئے قانون پر عملداری تک کیوں نہ ان کو کام کرنے سے روک دیا جائے۔
الیکشن کمشن/ اثاثے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...