لاہور(خبر نگار) اقبال لطیف چیریٹی سکول‘ 7-up سٹاپ‘ گلبرگII کے طلبااور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جامعہ رضویہ تعلیم القرآن‘ متصل جامع مسجد سعدیہ‘ غوثیہ فاروق پارک‘ جامعہ رضویہ مظہر العلوم‘ غازی کا وزٹ کیا۔ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 57تھی۔