لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ ایم پی اے شنیلا روت نے کہاہے کہ عمران خان اقتدار میں آ کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملک اور قوم کے لئے نا سور کا روپ دھار چکے ہے، ان سے جان چھڑائے بغیر ملک و قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ 25جولائی کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل کررکھ دے گا ،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ مافیاکا احتساب کرے گی اور پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے چوروں کا ٹولہ عوام کا خون چوستا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی سے جان چھڑائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: شنیلا روت
Jun 30, 2018