ثمینہ گھرکی نے بطور وزیر عوام کی بے پناہ خدمت کی: سونیا خان

Jun 30, 2018

لاہور(خبر نگار )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و این اے 132کی امیدوار ثمینہ خالد گھرکی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ڈی ایچ اے فیز 6کا دورہ کیا اور ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران ثمینہ خالد گھرکی کے لئے ووٹ کی اپیل کی۔ اس موقع پر سونیا خان کا ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی رہنما ثمینہ خالد گھرکی نے بطور وزیر جس طرح سے اس حلقہ کے عوام کی خدمت کی تھی اس کے نتیجے میں ان کی کامیابی یقینی ہے اب بھی وہ ایم این اے بن کر حلقہ کی عوام کی اسی طرح سے خدمت کریں گی ۔

مزیدخبریں