لاہور (لیڈی رپورٹر) ایم ایم اے کی حلقہ این اے 134 سے امیدوار انیلہ محمود نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقے کی عوام کی محرومیوں اور مجبوریوں کے ازالے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے حلقہ این اے 134میں ڈور ٹو دوڑ کمپین کے دوران مختلف یونین کونسلوں میں انتخابی مہم میں عوام الناس سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی کرپشن سے پاک دیانتدار قیادت نے مجھے عوام کی خدمت کیلئے منتخب کیا اور الیکشن میں خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل کیلئے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ کامیاب ہو کر حلقہ کی عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ خلافی اور جھوٹ کی سیاست کو ختم کرے کے صحیح معنوں میں عوام کو شریک اقتدار بنائیں گے۔
کامیاب ہو کر عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی: انیلہ محمود
Jun 30, 2018