لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و سابق وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل اورعوام ووٹ کی طاقت سے انتخابات میں نیازی زرداری سیاست کو دفن کر دیں گے۔ نیازی نے لوٹوں کوٹکٹ دے کر اپنا نیا پاکستان دکھا دیا ہے اور زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں۔ مجھے تحریک انصاف کے ان سیاسی کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے جنہیں نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے۔ نیازی کی ٹکٹوں کی تقسیم سے ہی صاف ظاہر ہو گیا ہے انہیں اپنی ہار صاف نظر آرہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل کئے گئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کوئی مثال موجود نہیں۔ سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ جینے کا حق چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی خالق نے پارلیمنٹ کے بتائے ہوئے قانون کو ختم کر دیا۔ ماضی میں سیاسی جماعتوں سے ان کی قیادت چھیننے کی کوشش کی گئی۔