لاہور (پ ر) راجپوت سنگ پاکستان کے چیئرمین اور امیدوار این اے 136 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف گراں قدر خدمت انجام دی ایسے ملک کو فنانشل ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میںشامل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اگر پاکستان دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار نہ بنتا تو آج دنیا میں امن نہیں ہونا تھا۔پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں نے ہزاروں جانوں کے نذرانے دیکر دنیا کو محفوظ بنایا ہے پاکستان نے اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کیا ہے پاکستان پر پابندی لگانا احسان فراموشی کے مترادف ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کی ہے اس کے بدلے میں پابندیوں کا تحفہ ہرگز قبول نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے فوراً نکالا جائے۔