حلقہ 172 سے مرزا جاوید، 171 سے کرنل (ر) رانا محمد طارق مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے رائے ونڈ کے صوبائی حلقہ 172میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید اور صوبائی حلقہ پی پی 171سے کرنل(ر) رانا محمد طارق کو امیدوار نامزد کردیا ،گزشتہ روز دونوں امیدواروں کونوٹیفیکیشن بھی جاری کردئیے گئے جو کہ انہوں نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کرادئیے ہیں،مسلم لیگی رہنماء نامزد امیدوارمحمدمرزا جاوید نے نوٹیفیکیشن ملنے کے فوراً بعد نوازشریف فارم پر پہنچ کر میاں محمد شریف کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔اور شکرانے کے نوافل ادا کئے جبکہ بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے دعا کی ،انہوں نے جمعہ کی نماز رائے ونڈ جامع مسجد میں ادا کی اور رائے ونڈ سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ ٹکٹ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے لندن جاتے ہوئے فائنل کردی تھی لیکن بہت سے امیدوار ان کی ٹکٹ کینسل کروانے کیلئے کوششیں کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن