لاہور (خبر نگار) نعت رسولؐ کا مبارک سلسلہ وطن عزیز میں ایک تحریک کا درجہ اختیار کرچکا ہے اور نعت خوانی و نعت گوئی اہل پاکستان کی پہچان بن چکی ہے۔ نعت عشق رسول مقبولؐ سے عبارت ہوتی ہے اور یہ مقدس جذبہ دلوں میں جتنا مضبوط ہو گا‘ نعت میں اسی قدر تاثیر پیدا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 18ویں سالانہ تعلیمی سیشن سے خطاب میں کیا۔حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے کہا کہ نعت خوانی کی صلاحیت اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے جو چیدہ چیدہ لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ نعت سننا اور لکھنا صحابہ کرامؓ کی سنت ہے۔نعت کا ذوق و شوق عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ گانوں کی طرز پر بنائی گئی نعت سے احتراز کریں کیونکہ اس سے تقدس مجروح ہوتا ہے۔
نعت گوئی وطن عزیز میں ایک تحریک کا درجہ اختیارکرچکی : مرغوب ہمدانی
Jun 30, 2018