پولیو کا شکار کراچی کا محمد شعیب بھی فٹبال ورلڈ کپ کا دیوانہ

ملتان (سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 تو روس میں جاری ہے، لیکن اس کے بخار میں ہر کوئی مبتلا ہے اور ان ہی میں سے ایک پاکستان کے محمد شعیب بھی ہیں۔کراچی کے رہائشی محمد شعیب بچپن سے ہی پولیو جیسے مرض کا شکار ہیں، معذوری کے باعث وہ فٹبال نہیں کھیل سکتے لیکن اس کھیل سے محبت ان کی نَس نَس میں بسی ہوئی ہے اور اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو لائیو ایکشن میں دیکھنا اْن کا شوق ہے۔محمد شعیب نے بتایا، 'مجھے انگلینڈ کی ٹیم پسند ہے اور میں ورلڈ کپ میں انہیں سپورٹ کر رہا ہوں، انشاء اللہ انگلینڈ جیتے گا اور پھر میرے نعرے ہوں گے چیمپیئن چیمپیئن!'۔شعیب انگلش پریمیئر لیگ کلب چیلسی کے بھی دیوانے ہیں اور ان کے پاس اس ٹیم کی شرٹ اور دیگر اشیاء بھی موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن