کراچی (وقائع نگار) تبدیلی کے دعویدار ملک میں عام انتخابات سے پہلے ہی کشمور میں شکست کھا گئے۔ سندھ میں دس سال حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کو انتخابات میں شکست دینے کے دعویدار مخالف سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف‘ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور مسلم لیگ(ن) سمیت کشمور کے حلقہ پی ایس 6 سے اپنا ایک بھی امیدوار سامنے نہ لاسکیں اور پیپلز پارٹی کے رہنما میر شبیر بجارانی نے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ریٹرننگ افسر نے واحد مخالف امیدوار کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد شبیر بجارانی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا پبلک نوٹس بھی جاری کردیا۔ فتح کا نوٹیفکیشن 25جولائی کو عام انتخابات کے بعد جاری کیا جائےگا۔ وہ سابق وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے ہیں میر ہزار خان بجارانی نے گھر میں اہلیہ کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔
شکست